ترووننت پورم،2؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیرالہ کی کابینہ نے جمعہ کومذبح کے لیے جانوروں مارکیٹ سے جانوروں کی فروخت خریداری سے متعلق مرکز کی پابندی قوانین پر بحث کرنے کے لیے آٹھ جون کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کافیصلہ کیا۔جنگلات اورمویشی پروری کے وزیرکے راجو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ایوان میں بحث کی بنیاد پر حکومت آگے کی حکمت عملی کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کے پاس سپریم کورٹ جانے اور ریاست کی حد کے تحت قانون بنانے سمیت متعدد اختیارات موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس مسئلے پر حتمی فیصلہ ایوان کے ارکان سے بات چیت کے بعدلیاجائے گا۔قابلِ ذکرہے کہ کیرالہ میں سی پی ایم کے قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت مرکزی حکومت کے جانوروں کی خریدوفروخت سے متعلق نوٹیفکیشن کی مخالفت کرنے والی پہلی ریاست تھی۔کیرل نے کہاتھاکہ یہ ریاست کے دائرۂ اختیار کی خلاف ورزی اور وفاقی اصولوں کے خلاف ہے۔وزیرنے کہا کہ ایوان مرکز کے فیصلہ کے خلاف ایک تجویز بھی منظور کرے گا۔تمل ناڈومیں کشیدگی بڑھنے کے درمیان کچھ لوگوں کی طرف سے مبینہ طور پر ریاست میں جانوروں ٹریفک روکنے کی خبروں پرراجونے کہاکہ اس سے ملک گیرکشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔